امریکی خصوصی ایلچی پاکستان کے سول و فوجی افسران سے تبادلہ خیال کرنے اسلام آباد پہنچے

اسلام آباد: افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمی خلیل زاد براستہ دوبئی اسلام آباد پہنچ گئے۔اس دورے کے دوران توقع ہے کہ خلیل زاد ملک کے اعلیٰ سول و فوجی افسران سے ملاقات کریں گے اور طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیں گے۔گذشتہ دو ماہ کے دوران خلیل زاد کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔

انہیں گذشتہ ماہ ہی دوسرے دورے کے لیے آنا تھا لیکن ناگزیر وجوہ سے وہ دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔امریکہ ے خصوصی ایلچی پاکستان سمیت جن 8ملکوں کو دورہ کریں گے ان میں افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان،بلجیم اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

اکتوبر میں خطہ کے لیے مقرر کردہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے، جنہیں افغانستان میں امن مساعی میں شدت لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی امریکہ کی از سر نو کوششوں کے ایک جزو کے طور پر پاکستانی قیادت سے کئی ملاقاتیں کی تھیں۔

زلمی خلیل زاد نے اس وقت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔انہوں نے خرجہ دفتر کے وفد سطح پربھی مذاکرات کیے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us special envoy for afghanistan reaches pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.