امریکی وزیر خارجہ پوم پیو فوجی سربراہ جنرل ڈنفورڈ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیکل پوم پیواور امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کرنے اسلام آباد پہنچ گئے۔

پوم پیو ،جو دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں نور خان فضائی اڈے پر اترے ،وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان جاتے ہوئے پاکستان میں مختصر قیام کرنے والے پو م پیو کے ہمراہ فوجی سربراہ ڈنفورڈ بھی ہیں ۔یہ دونوں ہندوستانی حکام سے کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریںگے۔

پوم پیو ایر بیس پر اترنے کے بعد ایک موٹر قافلہ میں، جو 20سفید ٹویوٹا لینڈ کروزر اور ایک پولس گاڑیپر مشتمل تھا،امریکی سفارت خانہ واق اسلام آباد پہنچے۔قبل ازیں طیارے میں ہی میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے پوم پیو نے کہا وہ دو طرفہ تعلقات میں سدھا رلانے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ پہلے وہ پاکستان رکیں گے جہاں ایک نیا لیڈر ہے۔ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سدھارنے کی کوشش کے ایک جزو کے طور پر عمران خان کے دورا قتدار کے ابتدائی ایام میں ہی پاکستان آنا چاہتا تھا۔پو پیو نے کہا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر انہوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ بہت قریب رہ کر کام کیے ہیں۔

ہماری ٹیم ایک طویل عرصہ س مل جل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت نے دو طرفہ تعلقات میں سدھار لانے کے نیک ارادے ظاہر کیے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us secy of state military chief arrive in islamabad to hold talks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply