مسئلہ کشمیر پر امریکہ ہندوستان کی پولی بول رہا ہے: پاکستان

اسلام آباد: قومی سلامتی مشیر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی وہی ہے جو ہندوستان کی ہے۔قومی سلامتی پالیسی سمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنجوعہ نے کہا کہ باوجود اس کے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں پھر بھی پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف اس کے کلیدی کردار کا احترام نہیں کر رہی۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نے اپنے دشمن کے ناپاک عزائم کو اس بری طرح شکست سے دوچار کیا ہے کہ بلوچستان میں باغیوں نے ہتھیار ڈال کر ’جیوے جیوے پاکستان‘(پاکستان زندہ باد) کہنا شروع کر دیا ہے۔ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان پاکستان کو روایتی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے۔

Title: us india hold similar views on kashmir dispute says nsa janjua | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply