سڑک حادثہ میں ملوث امریکی سفارت کار کو امریکہ پاکستان سے لے جانے میں کامیاب

اسلام آباد: آخر کار امریکہ ہلاکت خیز سڑک حادثہ میں ملوث اپنے سفارت کا ر کو اس وقت پاکستان سے لے جانے میں کامیاب ہو گیا جب اس سفارت کار ملک سے باہر جانے نہ دینے والے پاکستانی حکام پنٹاگون کے دباؤ کے آگے جھک گئے۔

امریکی سفارت خانہ کے کے ایک ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ وہ اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ جو سفارت کار اندوہناک سڑک حادثہ میںملوث تھا وہ پاکستان چھوڑ چکا ہے ۔ ایک سفارتی ذریعہ نے بتایا کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے طے پایا جا چکا تھااور پاکستانی حکام نے بھی سفارت کار کو ملک سے جانے دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سفارت کار کو بلیک لسٹ سے نام حذف کر دیے جانے کے بعد ملک چھوڑ کر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔واضح ہو کہ زیر التوا معاملات یا اسی قسم کے معاملات میں ملوث وہ افراد جن کے نام بلیک لسٹ میں درج ہیں وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us gets diplomat involved in road accident out of pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment