امریکی ایلچی زلمی خلیل زاد افغان امن مشن پر روانہ،پاکستان پہنچے

اسلام آباد:امریکہ کے نئے سفارت کار زلمی خلیل زاد ،جنہیں افغانستان میں17سالہ جنگ کے پر امن خاتمہ کی راہیں تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی نئی حکومت کی مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

زلمی نے، جو افغانستان میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں پاکستان سے خطہ کے دورہ کا آغاز کیا ہے۔ اس دورے کے دوران وہ مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر اور سعودی عرب میں بھی قیام کریں گے۔ان کے اس دورے کے پروگرام کا اعلان امریکی سفارت خانہ واقع اسلام آباد نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے پہلے اعلان کیا تھاکہ خلیل زاد کا مشن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی امریکی کوششوں کو مربوط اور ان کی راہ متعین کرنا ہے۔

ان کا یہ مشن پیر کے روز طالبان کے ذریعہ جاری اس بیان کے تناظر میں ہو رہا ہے جس میں اس ماہ کے اواخر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مذمت اور افغان سلامتی دستوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us envoy on afghan peace takes mission to pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply