امریکیوں کو اسلام آباد کے میریاٹ ہوٹل نہ جانے کاانتباہ

اسلام آباد: امریکہ کے سفارت خانہ واقع پاکستان نے امریکی شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ آئندہ کئی روز تک اسلام آباد کے میریاٹ ہوٹل جانے سے اجتناب کریں۔امریکی سفارت خانہ سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ کو اس ہوٹل پر حملہ کی سازش کی خفیہ اطلاع ملی ہے لیکن یہ اطلاع ابھی غیر مصدقہ ہے۔ تاہم ہوٹل کی عمارت کے ارد گرد پولس و رینجرز کی نفری میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر کے ہوٹل پر پہرہ اور سخت کر دیا گیا ہے۔امریکیوں سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ کچھ دنوں تک اس علاقہ میں جہاں یہ ہوٹل واقع ہے جانے سے پرہیز کریں تاکہ صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔
امریکی شہریوں کو پہلے ہی تلقین کی جاچکی ہے کہ وہ پاکستان کا بلاسبب سفر نہ کریں ۔ سفارت خانہ نے مزید کہا کہ اگر سفر ناگزیر ہے یا امریکی شہری اس انتباہ کے باوجود سفر کرنا یا پاکستان میں مقیم رہنا چاہتے ہیں تو وہ اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں اپنا ا ندراج کرائیں، اپنے کسی قابل اعتما د دوست کو ملک میں اپنی مصروفیات اور آنے جانے کے مقامات سے باخبر رکھیں، صورت حال پر کڑی نگاہ رکھیں اور چوکنا رہیں،بھیڑ بھاڑ میں جانے سے گریشز کریں، مصروفیات کم کردیں اور ان مقامات پر جہاں مغربی لوگوں کی بہت زیادہ آمد و رفت رہتی ہے جانے سے بچیں۔
امریکی شہریوں سے یہ بھی کہا گیاہے کہ وہ ان ہوٹلوں میں نہ جائیں جہاں سخت حفاظتی بندوبست نہ ہوتا ہو۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میریاٹ ہوٹل میں، جو اسلام آباد کے محفوظ ترین ہوٹلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ، ستمبر2008میں ایک خود کش حملہ کا شکار ہو چکا ہے جس میں 50سے زائد افراد ہلاک اور250دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us embassy issues travel advisory for americans in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply