امریکی ڈرون حملے افسوسناک ہیں ،بند ہوجانے چاہئیں:جنرل راحیل

اسلام آباد: بظاہرحال ہی میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے، جس میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہو گئے تھے، حوالے سے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ کے ڈرون حملے افسوسناک ہیں اور یہ حملے بند ہو جانے چاہئیں کیونکہ ان حملوں سے پاکستان کی سالمیت، اقتدار اعلیٰ اور اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرممنون حسین کے خطاب کے بعد ایک استقبالیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں جنرل راحیل نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک قومی پراجکٹ ہے اور ہر قیمت پر اسے مکمل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کراچی اور بلوچستان کی صورت حال میں بھی بہتری آنے کا دعویٰ کیا۔
فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام میں بھی سدھار آرہا ہے اور اب افغانستان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ کچھ چوکیاں سرحد کے اس پار ہیں۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کہا کہ وہ جاری ہے اور اس کی ناکامی کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا
۔صدر ممنون حسین کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق، جمیعت علمائے اسلام فضل کے رہنما اکرمی درانی، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اسحاق ڈار سمیت تمام کابینی وزراءاورتینوں مسلح افواج کے سربراہبھی موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone strikes regrettable must stop coas in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply