امریکی ڈرون نے افغان پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا:پاکستان موقف پر اٹل

اسلام آباد: خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان اپنے اس موقف پر اٹل ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے خرم ایجنسی کے قریب واقع افغانس پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنا کر حملہ کیا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کی صبح امریکی سفارت خانہ سے ایک بیان جاری کر کے پاکستان کے اس دعوے کی تردید کی گئی تھی کہ ڈرون حملہ افغان پناہ گزینوں کے کیمپ پرکیا گیاتھا۔
سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا یہ بیان کہ امریکی فوجوں نے بدھ کے روز خرم ایجنسی میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جھوٹ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone strike targetted afghan refugee camp reiterates fo in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply