پاکستانی قبائلی علاقہ میں امریکی ڈرون حملہ دو انتہا پسند ہلاک

کرم ایجنسی (پاکستان): افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستانی وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات ’فاٹا‘ کی کرم ایجنسی میں ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے سرہ غوڑگا میں ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس میں موٹرسائیکل سوار 2انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔
لوئر کرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرون حملہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کیا گیا یا یہ امریکی ڈرون حملہ تھا۔
گذشتہ برس مئی میں ایک امریکی ڈرون طیارے نے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو نشانہ بنانے کے لیے بلوچستان میں پہلا ڈرون حملہ کیا تھا، جسے پاکستان نے ریڈ لائن کی خلاف ورزی قرار دیا تھا کی جانب سے 46 حملے ہوئے تھے، اسی طرح 2014 میں ان میں مزید کمی آئی اور یہ تعداد 19 ہو گئی، 2015 میں 14 جبکہ 2016 میں صرف 3 ڈرون حملے کیے گئے۔ 2017 میں ابتدائی دو ماہ میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone strike kills 2 militants in pakistani tribal region in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply