پاکستانی اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی پر پاکستان کا امریکہ سے احتجاج

کراچی:پاکستان نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اتوار کے روز افغان طالبان رہنما ملا اختر منصورکے خلاف ڈرون حملہ کر کے پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کی ہے۔2011میں اسامہ بن لادن کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے کیے جانے والے حملہ کے بعد امریکہ کا پاکستان کے علاقہ میں اب تک کی یہ سب سے بڑی امریکی کارروائی بتائی جاتی ہے۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس حملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئےامریکہ سے سخت احتجاج کیا۔طبی معائنہ کے لیے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بلوچستان میں کیے گئے اس ڈرون حملہ کو پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا۔مسٹر شریف کے حوالے سے پاکستانی ٹی وی چینلوں نے کہا کہ ابھی تک یہ تصویر صاف نہیں ہو سکی ہے کہ اس ڈرون حملہ میں جو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے ایک طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ہی ہیں ۔ابھی اس حملہ کے تعلق سے تفصیل جمع کی جارہی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو مطلع کیا کہ پاک۔ افغان سرحد کے قریب کیے گئے ایک ڈرون حملہ میں ملا اختر منصور مارے گئے ہیں ۔امریکہ نے وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو ڈرون حملہ کرنے کے بعد مطلع کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone attack pkaistan lodges srtrong protest in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply