سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں امریکی وفد نے جنرل پاجوا سے ملاقات کی

اسلام آباد:سنیٹر جان میک کین کی قیادت میںامریکہ کی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے ایک وفد نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کی۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفد میں جان مکین کے علاوہ لنڈسے گراہم، شیلڈن وائٹ ہاوس، الزبتھ وارن اور ڈیوڈ پرڈیو اور امریکی ناظم الامور جوناتھن پراٹ بھی شامل تھے۔امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔
امریکی سینٹرز نے پاک-افغان سیکیورٹی تعاون اور رابطوں پر بھی اتفاق کیا۔امریکی وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان آرمی چیف نے کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا تاہم آگے بھی کوشش جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال، پاک افغان تعلقات اور خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی امریکی وفد کو آگاہ کیا۔ جنرل باجوہ نے امریکی وفد کا موجودہ چیلنجز اور سیاسی و جغرافیائی صورتحال کے حوالے سے باہمی سمجھوتے کی کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us delegation headed by mccain calls on coas in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply