حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا افسوسناک اور مایوس کن:دفترخارجہ پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے حزب المجاہدین کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکہ کے فیصلہ کو مایوس کن بتایا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے ہفت روزہ خطاب میں خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد گذشتہ 70سال سے جاری ہے جو کہ ان کا جائزحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں غاصب طاقتیں کشمیری عوام پر مظالم ڈھاتی رہی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مساعی میں پاکستان کی قربانیوں کی امریکہ نے ہمیشہ ستائش کی ہے اور حکومت امریکہ بارہا کہتی رہی ہے وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بنیادی رکاوٹ کشمیر کا مسئلہ ہے جو مذاکرات کے توسط سے ہی طے ہو سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us decision to label hizbul mujahideen a terrorist group is saddening foreign office in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply