امریکی کمانڈر نے آرمی پبلک اسکول خونریزی کے ماسٹر مائنڈ کی ڈرون حملہ میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

پشاور: امریکہ نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملہ کا اصل سرغنہ افغانستان میں ڈرون حملہ میں مارا جا چکا ہے۔
انٹر سروس پبلک ریلیشنز نے ایک مختصر بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو فون کیا اور دہشت گرد عمر ناڑے عرف خلیفی عمر اور عرف خالد خراسانی کے افغانستان میں مارے جانے کی تصدیق کی۔
عمر ناڑے 16دسمبر2014میں آرمی پبلک اسکول پر کیے گئے حملہ کیس میں، جس میں122طلبا اور22اساتذہ و عملہ ہلاک ہوئے تھے،کلیدی ملزم تھا۔یہ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والا کالعدم قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان کا پہلا لیڈر نہیں تھا ۔
اس سے قبل تنظیم کے سربراہ حکیم اللہ محسود ، بیت للہ محسوداور حال ہی میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختگر منصور بھی امریکی ڈرون حملے میں مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us commander confirms aps massacre mastermind killed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply