دہشت گردی کی حمایت کرنے کے امریکہ کے بے بنیاد الزامات پاکستان کو ہر گز منظور نہیں:خواجہ آصف

واشنگٹن: (رائٹر) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی حکام کے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں پاکستان کی نیت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردی سے لڑنے میں اس کے عزم پر سوالیہ نشان لگائے گئے ہیں۔ مسٹر آصف ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں اور ان کے اس دورہ کے دوران امریکی حکام اور راکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی اس بات پر تنقید کی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کررہا ہے۔
انہوں نے نامہ نگار وں سے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان کا پتہ لگائیں تو ہم اس کام کوکریں گے۔ آپ ان کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں تو ہم وہ بھی کریں گے لیکن اس طرح کے بے بنیاد الزام ہمیں قطعی منظور نہیں ہیں۔ آصف نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہم بالکل سادھو سنت ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم سے پہلے کوئی غلطی ہوگئی ہو لیکن گزشتہ چار برسوں میں ہم پوری محنت اور عزم کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں میں طالبان پر ہمارا اثر کم ہوا ہے اور اسی وجہ سے افغانستان میں جنگ کو ختم کرنے سے متعلق کوئی بھی امن مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس ہفتہ کے شروع میں امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا تھا کہ پاکستان کی عادتوں میں ضروری تبدیلی لانے کے لئے قبل اس کے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کوئی بڑا قدم اٹھائیں ہم افعانستان میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے اسے کچھ وقت دینا چاہیں گے۔ گزشتہ منگل کو ایک اعلیٰ فوجی جنرل نے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا دہشت گرد انہ گروپوں سے تعلق ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us claims of pakistan supporting extremism are hollow allegations khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply