امریکہ امداد روک کر پاکستان سے اپنی بات نہیں منوا سکتا : وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یہ قطعاً ممکن نہیں ہے کہ امریکہ امداد روک کر پاکستان سے اپنی بات منوالے۔ انہوں نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ جہاں تک جماعت الدعویٰ کےخلاف کارروائی کا معاملہ ہے تویہ خالصتاً آپریشن ردالفساد کا ایک جزو ہے اس کا امریکہ سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت الدعویٰ کے خلاف کارروائی اپنے مستقبل کے محفوظ بنانے کے لیے کافی غور وخوض کے بعد کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گرد اسکولوں میں ہمارے بچوں کو ہلاک نہ کر سکیں۔
انہون نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون اب نام کو نہیں رہا۔آج کا پاکستان بعد کارروائی ضرب عضب ہے جو ہزاروں شہریوں نوجوانوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قربانیوں سے وجود میںآیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us cannot dictate pakistan anymore by withholding aid defence minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply