پاکستان نے ا ڑی حملے کو اندرونی حملہ قرار دیا

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے جموں کشمیر کے ا ڑی میں ہندستانی فوج کے کیمپ پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے ڈان نیوز کے ‘نیوز آئی’ پروگرام میں کہا کہ پاکستان کے اس حملے میں شامل ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ ہندوستان نے اس حملے کا منصوبہ خود بنایا اور اسے انجام دیا۔
یہ پوچھنے پر کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر کے دوران پاکستانی بہادر علی کا نام لئے جانے پر پاکستان میں ہندستانی جاسوس کل بھوشن جادھو کا نام کیوں نہیں لیا، وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کئی ماہ سے اس کا ذکر کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri attack an inside job says khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply