پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے لیے غیر معمولی پانچ پرتی حفاظتی بندوبست

اسلام آباد: پاکستان پنجاب رینجرز کی پانچ ٹکڑیاں تعینات کرنے کے لیے اسلام آباد بھیجی گئی درخواست کے ساتھ ہی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے لیےیکے بعد دیگر پانچ مرحلوں پر مشتمل نہایت سخت حفاظتی بندوبست کے منصوبہ کو حتمی شکل دے دی گئی۔
5مارچ کو ہونے والے اس فائنل کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام موجود اداروں کے ساتھ طویل میٹنگوںکے بعد حکام نے صوبائی دارالحکومت میں غیر معمولی صورت حال کا اعلان کر کے منگل کی شب حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔
لاہور پولس کے افسر امین وینس نے کہا کہ حفاظتی بندوبست میں پاکستان فوج، رینجرز اور پنجاب پولس قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ایک روز پہلے ہی اپنے حصار میں لے لیں گے۔اس فائنل کو دیکھنے کے لیے صدر ممنون حسین سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کا اسٹیڈیم پہنچنا متوقع ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unprecedented security plan finalised for psl final in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply