ناہل قرار دیے گئے نواز شریف کو پی ایم ایل این کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے ذریعہ :نا اہل قرار دیے جانے کے باوجود سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ان کی ہم نام پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ موصول اطلاع کے مطابق نواز شریف کا بلا مقابلہ انتخاب اس لیے عمل میں آیا کیونکہ کسی دوسرے پارٹی رکن نے اس اعلیٰ عہدے کے لیے ہونے والے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے۔
سپریم کورٹ کی رولنگ کے باوجود نواز شریف کا انتخاب پیر کے روز ملک کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے احتجاج، مخالفت اور شور و غل میں منظو رکیے گئےاس ترمیمی بل کا مرہوان منت ہے جس میں نااہل قرار دیے گئے سیاستدانوں کو کسی بھی سیاسی پارٹی کا سربراہ ہونے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unopposed nawaz sharif re elected pml n president after rushed legislation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply