کوئٹہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں چار پولیس اہلکار ہلاک

اسلام آباد : پاکستان کے شہر کوئٹہ میں چند منٹ کے فرق سے دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں چار پولیس اہلکا ر ہلاک ہو گئے۔
پولس ترجمان شہزادہ فرحت نے بتایا کہ چند منٹوں کے فرق سے کیے گئے یہ جڑواں حملے کوئٹہ کے سریاب روڈ اور گنجی علاقہ میں ہوئے۔ترجمان کے مطابق پہلا حملہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہوا جس میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
دونوں پولیس اہلکاروں کے جسم میں کئی گولیاں پیوست ہوجانے کے نشان ملے ہیں۔ اس حملے میں کچھ راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ ہزار گنجی علاقے میں ہوا جہاں مشتبہ دہشت گردوں نے تھانے کے اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) کی گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں ان کے ڈرائیور اور ایک افسر کی موت ہوگئی۔
دونوں ہی حملے کو انجام دینے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بھیج دیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: unknown gunmen kill 4 policemen in quetta in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply