امریکہ نے روس کے خلاف پاکستان کواستعمال کیا اوراب افغان معاملہ میں ہمیں پھر اکیلا چھوڑ دیا:میجر جنرل آصف

لندن:پاک فوج ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں روس کے خلاف پاکستان کا بھرپور استعمال کرکے اسے یکہ و تنہا چھوڑ دینے کے بعد ایک بار پھر پاک افغان مسئلے میں اس نے ہمیشہ کی طرح ہمیں اکیلا چھوڑ دیاہے ۔میجرجنرل کا کہنے کا مقصد غالباً یہ تھاکہ امریکہ نے پاکستان کو ”یوز اینڈ تھرو“ شے سمجھ رکھا ہے۔انہوں نے بدھ کے روز لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی فوجی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری حکومتی فیصلہ ہے۔
اور یہ کہ سعودی عرب نے راحیل شریف کے حوالے سے درخواست اس وقتکی تھی جب وہ آرمی چیف تھے۔ ان کی تقرری ایک پل کا کردار ادا کرے گی اور مختلف ممالک کو قریب لانے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اتحاد میں شمولیت کے لیے ایک بریگیڈئیر کا بھی تقررکرنا ہے لیکن ابھی اس ضمن میں حتمی فیصلہ نہیںکیا گیا۔ میجر جنرل نے یہ بھی کہا کہ اس اتحاد میںپاکستانی فوجی شامل ضرور رہیں گے لیکن سعودی عرب سے باہر نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر راحیل شریف کا تقرر سود مند ثابت نہ ہوا تو انہیں واپس بھی بلایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ ابتدا میں ہماری نہیں تھی امریکہ نے روس کے خلاف ہمیں استعمال کیا پھر طالبان بنائے گئے لیکن بعد میں حالات سازگار اور خوشگوار بنائے بغیر امریکی افغانستان چھوڑ کر چلے گئے۔ امریکہ نے ہمیشہ کی طرح ہمیں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب اپنی منزل واضح نظر آرہی ہے سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ کشمیر اور ایٹمی معاملہپر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش اور جماعت الاحرار کا ہدف معمولی تعلیم یافتہ ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں تک ہے۔دوری برطانیہ کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ دورہ بہت کامیاب رہا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: United states had used us against russia once again it has left us alonepak gen in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply