کیکی چیلنج ویڈیو میں پی آئی اے نے اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایک مشتبہ تشہیری ”کیکی چیلنج ویڈیو“پر، جس میں پولینڈ کے ایک سیاح کو پاکستانی انٹرنیشنل ایر لائنز (پی آئی اے) کے اندر اور اس کے اطراف تھرک رہا ہے، نوٹس لینے کے ایک روز بعد پی آئی اے نے اس ویڈیو کو بنانے میں کسی بھی طرح سے ہاتھ ہونے کی تردید کی ہے ۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولینڈ کا ایک سیاح اور سفری بلاگر ایوا بیانکا زوبیک پی آئی اے کے ایک طیارے کے اندر اور اس کے ارد گرد ”کیکی چیلنج “کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

قومی احتساب بیورو نے اس ویڈیو کاازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس کے خیال میں اس عورت نے قومی پرچم کو اپنے بدن پر لپیٹ کر نہ صرف ہلالی پرچم کی توہین کی ہے بلکہ قومی ایر لائنز اور ہوائی اڈے کے سلامتی ضابطوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا کہ بیورو یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس عورت کو ایک خالی طیارے میں جانے اور ہوائی اڈے پر رقص کرنے کی کس نے اجازت دی۔بیورو نے مزید کہا کہ واچ ڈاگ 15اگست کو پی آئی اے کو ایک مراسلہ بھیج کر اس معاملہ پر پی آئی اے کی انتظامیہ کا نقطہ نظر معلوم کرے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Under fire pia denies involvement in polish tourists kiki challenge video in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply