برطانوی پولس نے ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین کی تقریر کی تحقیقات مکمل کر لی

لندن : برطانیہ کی میٹروپولس کی ایک12رکنی ٹیم نے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) لندن کے رہنماا الطاف حسین کی 2016میں کی گئی متنازعہ تقریر کی تحقیقات مکمل کر لی۔

کیس کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے اور شوہاد جمع کرنے کے لیے ااتوار کے روز برطانیہ کی پولس ٹیم پاکستان گئی تھی۔ سندھ پولس اہلکاروں کی ایک چھ رکنی ٹیم بطور گواہ برطانیہ پولس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے روبرو گواہ کے طور پر پیش ہوئی اور انہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔سندھ پولس اہلکاروں کو وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد بلایا تھا۔

برطانوی تفتیش کاروں نے جو پولس اہلکار پیش ہوئے ان میں سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی ایسٹ) کراچی دفتر کے سب انسپکٹر عبد الغفور، ایس ایس پی تحقیقاتی افسرساو¿تھ 1-کراچی سے انسپکٹر حمید خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس صدر کنور آصف، صدر تھانی انچارج انسپکٹر پیر شبیر حیدر ، صدر پولس کانسٹبل راو¿رشید اور آرٹیلری میدان تھانہ کے کانسٹبل قمر زماں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk police complete probe into altafs 2016 speech in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.