کوئٹہ میں بائیک سوار بندوق برداروں نے دو پولس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

کوئٹہ(بلوچستان): پاکستان میں بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سرکی روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم بندوق برداروں نے دو ٹریفک پولس اہلکاروں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔واردات کے فوراً بعد پولس نے جوابی کاروائی کر دونوں حملہ آوروں کو ہاک کر دیا۔

ہلاک پولس اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ان دونوں کی شناخت عبد الرشید اور بشیر شاہ کے طور پر کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولس اور غنڈوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کچھ راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو علاقہ میں واقع ایک اسپتال میں مرہم پٹی کے لیے منتقل کر دیا گیا۔اس پوری واردات کو سی سی ٹی وی نے کیمرے میں قید کر لیا ہے۔ جس میں صاف دکھایا گیا ہے کہ حملہ آور تین تھے جبکہ بائیک پر سے دو ہی اترے تھے ۔پولس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور تو مارے گئے لیکن تیسرا زخمی حالت کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two traffic policemen gunned down in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply