شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ،دوپاکستانی فوجی ہلاک

ٹینک: ذرائع کی اطلاع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں ایک دہشت گردانہ حملہ میں مسلح افواج کے دو اہلکار ہلاکہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی کی میر علی تحصیل میں دہشت گردوں نے پاکستان کی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر راکٹ داغا۔ یہ علاقہ انتہا پسندوں کا آخری ٹھکانہ ہے جسے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے پاکستانی فوج نے ضرب عضب کے عنوان سے جون2014میں فوجی کارروائی کی تھی۔
اس کے بعد اکا دکا دہشت گردانہ اور سرحد پار سے حملوں کے سوا یہاں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا خاتمہ ہو گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two security forces personnel martyred in north waziristan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply