پاکستان میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں2پولیو کارکن ہلاک

اسلام آباد: مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں دو پولیو کارکن ہلاک ہو گئے۔پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے ضلع مہمند ایجنسی کے ایک سیاسی ایجنٹ محمود اثلمان نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے معائنہ کے لیے آنے والی ایک چار رکنی پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس مین دو پولیو کارکن ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ ملک کے پہاڑی شمال مغربی علاقہ میں افغانستان کی سرحدوں سے متصل ہے۔یہ واردات ہفتہ کی شام کی ہے لیکن علاقہ میں مواصلاتی مشکلات کے باعث اتوار کی صبح ہی اس واردات کا علم ہو سکا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ عالمی صحت تنظیم اور عالمی پولیو خاتمہ ادارہ کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور نائجیریا ہی ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وبائی شکل میں موجود ہے۔

Title: two polio workers killed in attack in pakistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply