خیبر پختون خوا میں دہشت گردانہ حملہ میں دو پولس اہلکار ہلاک

اسلام آباد: پولس کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختون خوا میں پیر کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کر کے دو پولس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولس افسر میاں سعید نے کہا کہ شوگو چوکی پر تعینات پولس اہلکاروں نے ایک مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے گاڑی روکنے کے بجائے پولس والوں پر فائرنگ کر دی جس میں دو پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
یہ واردات مردان کے شیر گڑھ میں ہوئی۔پولس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ابھی تک کسی انتہا پسند گروپ نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two policemen killed by gunmen in nw pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply