پاکستان ایر فورس کے دو پائلٹ طیارہ حادثہ میں ہلاک

اسلام آباد: پاکستان فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق منگل کے روز پشاور میں ایک تربیتی طیارہ فضائیہ کے اڈے پر اترتے وقت تباہ ہو گیا جس میں پاکستان ایر فورس کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

پاکستان ایر فورس نے اس طیارہ حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں جو دو پائلٹ ہلاک ہوئے ہیں ان کے نام اور عہدے ونگ کمانڈر عمر اور فلائنگ آفیسر اسرار ہیں۔ایر فورس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب طیارہ حسب معمول اپنے ٹریننگ مشن سے واپس آرہا تھا۔

پاکستان فضائیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے ”پاکستان ایر فورس نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہی ہے کہ یک پی اے ایف ایف ٹی 7-پی جی تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن سے واپس آرہا تھا پشاور ایر بیس پر اترتے وقت پاش پاش ہو گیا ۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے“ایف7- پہلی بار 2002 میںایف6کی جگہ پاکستان ایر فورس میںشامل کیا گیا تھا۔تربیتی طیارہ ایف ٹی 7-پی جی بعد میں آئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two pilots martyred as paf jet crashes at peshawar airport in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply