بلوچستان :فائرنگ میں2ہلاک،4مسخ لاشیں بھی پڑ ی پائی گئیں

کوئٹہ:بلوچستان کے چمن منطقہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ علاوہ ازیں چمن میں ہی چار لاشیں بھی ملیں۔ پولس ذرائع کے مطابق چمن کے شاخادارہ علاقہ میں گولیوں سے چھلنی تین لاشیں پڑی ملیں۔تینوں لاشوں پر جا بجا گولیوں کے نشانات تھے۔ گولیوں سے چھلنی ایک اور لاش ٹوبا اچک زئی سے برآمد ہوئی۔ چاروں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال چمن منتقل کر دی گئیں۔پولس نے بتایا کہ لاشوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ پولس وارداتوں کی تفتیش کرنے شاخا دارا پہنچ گئی۔ علاوہ ا زیں چمن ضلع کے دلسورا کاریز میں علیحدہ واقعات میں دو افراد مارے گئے ۔پولس ذرائع نے مزید بتایا کہ ان لاشوں اور فائرنگ کے پس پشت کارفرما عوامل کا فوری طور پر سراغ نہیں لگایا جا سکا۔نہ ہی ابھی تک کسی تنظیم یا فرد نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two people killed in firing4 bullet riddled bodies found in balochistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply