معروف قوال امجد صابری کے قتل کے الزام میں دو افراد گرفتار

اسلام آباد: سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے میڈیا کے نمائدنوں کو بتایا کہ انسدا دہشت گردی محکمہ نے معروف قوال امجد صابری کے قتل اور دیگر کئی اہم معاملات میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ راجا عمر خطاب کی قیادت میں انسداد دہشت گردی محکمہ کی ٹیم نے اسحاق عرف بابی اور عاصم عرف کیپری نام کے دو سماج دشمن عناصر کو لیاقت آباد سے گرفتار کر کے ان معاملات میں اہم کامیابی حاصل کی۔ان دونوںکے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
تحقیقات اور فارنسک تفتیش کے بعد یہ دونوں28معاملات میں ملوث پائے گئے۔ یہ دونوں لشکر جھنگوی نعیم بخاری کے گروپ سے وابستہ ہیں ۔اس تنظیم کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے اور یہ کالعدم قرار دی جاچکی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two people involved in amjad sabri murder arrested by ctd sindh cm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply