نواز شریف کو راحت ،عمران خان پریشان ،تین ججی پنامہ گیٹ بنچ کے دو جج 15روز کی رخصت پر

اسلام آباد: بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا کے مصداق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اس وقت راحت کا سانس لینے کا موقع ملا جب سپریم کورٹ کے ججز کے اوقات کار کے حوالے سے جاری پروگرام میں اس امر کا انکشاف کیا گیا کہ پنامہ دستاویزات افشا کیس کی سماعت کرنے والی تین ججی بنچ کے دو جج جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسان آئندہ ہفتہ سے11اگست تک شہر سے باہر رہیں گے۔
عدالت عظمیٰ نے روسٹر جاری کرتے ہوئے11اگست تک مقدمات کی سماعت کرنے والی جن بینچوں کو تشکیل دیا ہے ان میں کسیبنچ میں جسٹس عظمت اور جسٹس احسان کا نام نہیں ہے۔ بعدا ازاں علم ہوا کہ جسٹس عظمت سعید تو سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری مین مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس اعجاز الاحسان رخصت پر رہیں گے۔
واضح رہے کہ اسی بنچ نے 21جولائی کو میاں محمد نواز شریف اور ان کے کنبہ والوں کے خالف پنامہ گیٹ مقدمہ کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس اچانک افتاد سے گھبائے بغیر امید کا دامن تھامے رکھا اور ان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ابھی بھی موقع ہے ۔کیونکہ ایک ضمنی فہرست جمعہ کی صبح جاری کی جائے گی اور ججوں کے شہر چھوڑ کر جانے سے پہلے پنامہ کیس کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two panama bench judges will not be in islamabad from monday till aug 11 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply