نواز شریف کے دو بھتیجوں کو مدینہ جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دو بھتیجوں کو سعودی عرب جانے والی ایک پرواز سے اتار دیا۔

مرحوم عباس شریف کے دو بیٹے یوسف عباس اور عبد العزیز عباس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے اور ابھی وہ مدینہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ایف آئی اے کے اہلکار ہائی اڈے پہنچے اور انہیں بتایا کہ ان کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) جیسی حال ہی میں امیگریشن قوانین میں شامل کی گئی ایک نئی لسٹ پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیٹی لسٹ میں درج ہیں ۔

جس کی رو سے کسیبھی مسافر کو کسی حکومتی ادارے کی استدعا پر ملک چھوڑنے سے روکا جا سکتا ہے۔ایک سرکاری اہلکار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ چونکہ قومی احتساب بیورو کے لاہور دفتر نے چودھری شوگر ملز کیس میں دونوں بھائیوں کو نامزد کیا ہوا ہے اس لیے اس نے وزارت داخلہ کو حال ہی میں ایک مکتوب ارسال کر کے استدعا کی تھی کہ ان دونوں یوسف عباس اورعبد العزیز عبا س کے نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیٹی لسٹ میں ڈال دیے جائیں تاکہ یہ ملک چھوڑ کر نہ جاسکیں۔

اس اہلکار نے مزید کہا کہ دونوں بھائیوں کے چودھری شوگر ملز میں حصص تھے۔اور وہ دونوں قومی احتساب بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو شوگر ملز میں سرمایہ کاری اور ان کو موصول رقم کے حوالے سے قومی احتساب بیوروکے کیے گئے سوالات کا جواب نہیں دے سکے ۔نیز ان دونوں کے خلاف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز حمزہ شہباز اور دیگر کے ساتھ منی لانڈرنگ اور معلوم ذرائع سے زائد آمدن کے کیس درج ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two nephews of nawaz offloaded from madina bound flight in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.