سندھ میں محرم کے موقع پرماتمی جلوس کے دوران دم گھٹنے سے دو ہلاک 300سے زائد بے ہوش

سکھر:ضلع سکھر میں دریائے سندھ کے کنارے واقع روہڑی قصبہ میں پیر کو رات دیر گئے اس وقت ایک اندوہناک واقعہ پیش آیاجب پسینہ بہانے والی شدید گرمی کے باعث دم گھٹنے سے دو سوگوارہلاک اور 300سے زائد دیگر بے ہوش ہو گئے۔
یہ لوگ محرم کی 8ویں اور 9ویں شب میں صدیوں سے نکالے جانے والے جلوس ”تعزیہ کربلا معلیٰ“میں شامل تھے۔ سکھر کے ہزاروں افراد کے علاوہ ملک بھر سے سیکڑوں سوگوار ہر سال اس تعزیہ جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔جس کے لیے منتظمین بہترین انتظامات کرتے ہیں اور تمام متعلقہ ادارے ،ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیاں خصوصی اقدامات کرتی ہیں۔
سیکڑوں شرکاءکو جو بیہوش ہو گئے تھے بغرض علاج مختلف اسپتالوں، طبی کیمپوں اور دیگر صحتی مراکز بھیجا گیا۔ ان میں سے دو 42سالہ سومرو جو روہڑی کے قریب واقع سنگرار قصبہ کا رہائشی تھا اور47سالہ جمیل میمن جو نوشارو فیروز ضلع کے بھیریہ شہر کا رہائشی تھا، دوران علاج دم توڑ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two mourners die over 300 fall unconscious in rohri in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply