نگراںوزیر اعظم نے اپنی کابینہ میں توسیع کی،مزید دو وزیر شامل

اسلام آباد: بدھ کے روز نگراں حکومت نے اپنی وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید دو وزیروں کو حکومت میں شامل کرلیا۔ ان دونوں کارگذار وزیروں کو صدر ممنون حسین نے حلف دلایا۔جن دو کو نگراں ڈھانچہ میں شامل کیا گیا ہے وہ ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل خالد نعیم لودھی اور میاں مصباح الرحمٰن ہیں ۔ان دونوں کو اسلام آبا دمیں حلف دلایاگیا۔

نعیم لودھی ایک سابق داخلہ سکریٹری ہیں جبکہ رحمٰن تجارتی حلقوں میں ایک معروف شخصیت ہیں۔کارگذار وزیر اعظم نصیر الملک ،وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر سینیئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔اس ماہ کے اوائل میں ایک چھ رکنی کارگذار وفاقی کابینہ کی حلف برداری ہوئی تھی۔

کارگذار کابینہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر ، روشن خورشید، بیرسٹر علی ظفر، سبق سفیر نتعین اقوام متحدہ عبداللہ حسین ہارون، اعظم خان اور محمد یوسف شیخ ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two more caretakers ministers sworn into cabinet in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply