پاکستان میں دو کمسن بچیوں کا اغوا کرکے قتل کر دیا گیا،چار گرفتار

بوریوالا: پنجاب کے وہاری ضلع کے بوریوالا شہر کی تحصیل میلسی کے موضع جوہنی کی بستی چمن آبد نیں دو کمسن بچیوں کا اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔

موصول تفصیل کے مطابق یہ دونون بچیاں جن کی شناخت 7سالہ ثانیہ اور 6سالہ فوزیہ کے طور پر کی گئی ہے،تحصیل میلسی میں موضع جوہنی کی بستی چمن آباد کی رہائش پذیر تھیں۔

یہ دونون قرآن شریف پڑھنے مقامی مسجد میں واقع مدرسہ جا رہی تھیںکہ ان کا اغوا کر لیا گیا۔ان دونوں بچیوں میں سے ایک کی ماں کی رپورٹ پر پولس نے سات ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔

جب جمعہ کی صبح مغوی بچیوں کی لاشیں ان کے قصبہ کے قریب مکئی کے کھیت میں پائی گئیں تو پولس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

وہاری کے ڈی پی او اختر فاروق ،دیگر پولس عہدیداروں کو لے کر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور لاشیں قبضہ میں لےکر تحقیقات شروع کر دیں۔

مقتول بچیوںکے گھر والوں نے اس اندوہناک واردات کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔انہون نے پولس پر الزام لگایا کہ وہ سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

پولس ترجمان نے کہا کہ صدر تھانہ نے پروین مائی کی شکایت پر صدر تھانہ نے سات مشتبہ کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔چار ملزموں کو نامزد کیا گیا تھا اور پولس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two minor girls abducted and killed near burewala in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.