لاڑکانہ میں دو نابالغاو¿ں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، ایک کا قتل،دوسری کو پڑوسیوں نے بچالیا، 9گرفتار

لاڑکانہ: پولس کے مطابق لاڑکانہ میں دو لڑکوں کو ایک سات سالہ بچی سے زنا کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔پولس ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ دونون لڑکے اس بچی کو جس دکان مین لے کر گئے تھے اس کے پڑوس میں واقع گھر وں میںلڑکی کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں جو مدد کے لیے لوگوں کو پکار رہی تھی۔دکان کے اندر سے چیخوں کی آوازیں سن کر لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھس پڑے اور لڑکی کو بچالیا اور ان دونوں لڑکوں کو پولس کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ شاہد ابرواور اس کا دوست اوار کی رات میں اس بچی کو بہلا پھسلا کر اس اسٹور میں لے گئے تھے۔پولس نے بتایا کہ وہ سات سالہ بچی کا طبی معائنہ کرائے گی اور یہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔اس واردات سے چند گھنٹے قبل لاڑکانہ کی ایوب کالونی کی ایک 9سالہ بچی صائمہ جروار کواغوا کر کے اس سے اجتماعی جنسی زیادتی کر کے گلا دبا کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔اس واردات میں ملوث سات مشتبہ گرفتار کر لیے گئے جبکہ اصل ملزم ابھی فرار ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two men arrested for allegedly raping seven year old in larkana in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply