لاہور سیشن کورٹ میں وکیل نے فائرنگ کر کے دو وکیلوں کو ہلاک کر دیا

لاہور: یہاں کی ایک سیشن عدالت میں دو وکیلوںکو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق سیشن جج تاثیر الرحمٰن کی عدالت میں ایک وکیل نے گولیاں چلا کر دو وکیلوںکو ہلاک کر دیا۔
حملہ آور وکیل ،جس کی شناخت کاشف راجپوت کے طور پر کی گئی ہے،اور مقتول وکیل کے درمیان جائیداد تنازعہ تھا۔مقتول وکیلوں کی شناخت رانا ندیم اور رانا اویس کے طور پر کی گئی ہے۔
فائرنگ کرنے والے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا۔اس واردات کے بعد عدالت میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔اور بڑی تعداد میں پولس نے وہاں پہنچ کر علاقہ کو گھیرلیا اور عدالت میں تلاشی شروع کر دی۔فائرنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی نے سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا۔
جس میں انہوں نے پانجاب کے انسپکٹر جنرل عارف نواز خان اور لاہور کیپیٹل سٹی پولس افسر ریٹائرڈ کیپٹن امین وینس کو دوران میٹنگ اس واردات کی رپورٹ پیش کرنے کہا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two lawyers killed in firing at lahore sessions court lhc cj summons security meeting in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply