ڈرون حملہ میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر سمیت دو ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں بدھ کے روز ایک امریکی ڈرون حملے میں کم ا زکم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بے پائلٹ طیارے نے اورکزئی ایجنسی میں جن مشتبہ انتہاپسندوں کے کمپاونڈ میں دو میزائل داغے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک کمانڈر کا تھا ۔
اور وہ کمانڈر اس حملے میں مارا گیا۔جبکہ ایک دوسری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس مکان کو نشانہ بنا کر میزائل داغا گیا وہاں افغان پناہ گزیں مقیم تھے۔
مقامی باشندوں نے کہاکہ یہ جاسوس طیارہ اورکزئی اور اسکے نواحی علاقوں بشمول خیبر پختون خوا صوبہ سے متصل قبائلی علاقے خرم اورہنگو ضلع میں بہت نیچے پرواز کرتے دکھائی دیے گئے۔علی الصباح ہونے والے اس ڈرون حملہ سے وہاں کے رہائشیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in u s drone strike in nw pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply