بنوں میں اکرم درانی کے انتخابی قافلہ پر حملہ ،4 ہلاک 32زخمی

بنوں(خیبر پختون خوا): پولس کے مطابق جمعہ کو بنوں میں خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان کے قافلہ کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکہ میں کم از کم 4افراد ہلاک اور32دیگر زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولس آفیسر خرم رشید نے کہا کہ درانی جو شمالی وزیرستان کے قریب ایک الیکشن ریلی کر کے واپس آرہے تھے۔اس حملہ مین بال بال بچ گئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہاسپٹل بنوں منتقل کر دیا گیا۔درانی این اے 35-سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نیازی کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ہیں۔

انتخابی مہم کے آغاز میںہی یہ دوسرا انتخابی حملہ ہے ۔پیر کے روزہارون بلور جو پشاور کی پی کے78-سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تھے ایک خود کش دھماکہ میں19دیگر کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔

اس حملہ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے لی تھی۔اس نے2012میں ہاروں لور کے والد بشیر بلور کو بھی ہلاک کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔

Title: two killed in attack on akram durranis convoy in bannu in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply