مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 2رکنی ٹیم قطری شہزادے کا بیان قلمبند کرنے دوحہ پہنچ گئی

دوحہ: پنامہ دستاویزات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے ارکان قطری شہزادے حماد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے دوحہ پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رات 3 بجے جے آئی ٹی کے ارکان قطری شہزادے کا بیان قلمبند کرنے کیلئے قطر ایئرویز سے قطر روانہ ہوئے تھے۔ جو کہ آج ہی قطری شہزادے حماد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرکے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان قطری شہزادے حماد بن جاسم سے بیان ریکارڈ کریں گے۔ ان سے شریف خاندان کی منی ٹریل کے حوالے سے سوالات بھی کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حسن نواز کی پیشی کے بعد حماد بن جاسم کیلئے سوالنامہ تیار کیا تھا۔خیال رہے جے آئی ٹی نے حماد بن جاسم کو اپنے 2 خطوط کے حوالے سے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیے گئے تھے جن کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی انکا بیان لینے کیلئے قطر آسکتی ہے۔ حماد بن جاسم کا یہ کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے قوانین کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی جے آئی ٹی حکام کے بلانے پر وہ پاکستان آئے گئے۔ جس کے بعد جے آئی ٹی ارکان نے قطر جا کر ان کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی ارکان نے 10 جولائی کو پاناما لیکس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two jit members reach doha to record qatari princes statement in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply