کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پھر شروع، دو سیکورٹی گارڈ کا قتل

کراچی: پولس کے مطابق پیر کے روز یہاں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) کے دفتر پر تعینات دو پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اسسٹنٹ پولس سپرنٹنڈنٹ گلشن عبداللہ میمن کے مطابق بندوق بردار گلستان جوہر علاقہ میں واقع ایف بی آر کے دفتر کے باہر تعینات سیکورٹی گارڈز کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس شوکت علی نے کہا کہ یہ دونوں گارڈز پولس جیسی وردی پہنے تھے جس سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ حملہ آوروں نے ان دونوں کو پولس اہلکار سمجھ کر غلطی سے نشانہ بنایا ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two guards shot dead outside fbr office in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply