افغان فوجوں کی پاکستانی علاقہ میں پھر بلا اشتعال فائرنگ ،دو ایف سی اہلکار زخمی

اسلام آباد: اتوار کی شب سرحد پر افغان فوج نے پاکستانی علاقہ میں فائرنگ کر کے ایک پاکستانی فوجی افسر میجر جواد علی چنگیزی کو شدید زخمی کرنے کے بعد، جس کا پیر کے روز انتقال ہو گیا،منگل کی شام میں پاکستانی علاقہ میں تعینات فوجیوں پر پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں فرنٹئیر کور کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
طورخم سرحد پر افغان علاقہ سے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا کر متعدد مارٹر بم مارے گئے۔ پاکستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی میں زبردست فائرنگ کی جس میں افغان علاقہ کے اندر واقع ایک فوجی چوکی تہس نہس ہو گئی۔
دریں اثنا فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز میجر چنگیزی کی تجہیز و تکفین میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اس فائرنگ میں جس میں میجر چنگیزی ہلاک ہوئے مزید 9پاکستانی زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب افغانستان کے فوجی اہلکاروں نے بھی کہا کہ ایک افغان فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔
جلال آباد میں اس کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔سیکڑوں افغانوں نے جنوبی افغان شہر لشکر گاہ میں احتجاج میں پاکستان مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی پرچموں کو نذر آتش کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: two fc personnel injured as afghan forces continue firing on pakistani side in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply