پاکستان میں پھر دو عید، ایک منگل کو اور دوسری بدھ کو منائی جائے گی

اسلام آباد: خیبر پختون خوا میں مسجد قاسم علی خان میں خود ساختہ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شہاب الدین پوپل زئی نے صوبہ بھر سے موصول25گواہیوں کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر کے ایک بار پھر پاکستان میں دو عیدیں کرادیں۔ خیبر پختوں خوا میں اگر آج منگل کو عید منائی جارہی ہے تو باقی پاکستان میں بدھ کے روز عید منائی جائے گی۔

باقی پاکستان میں عید منانے کے لیے آج کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔جو محض رسمی ہوگا کیونکہ وزیر سائنس پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ حکومت پاکستان نے5جون کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں پیر کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور وہاں بھی منگل کو عید منائی جارہی ہے۔

اگرچہ سعودی عرب میں چاند سورج غروب ہونے کے بعد محض15یا16منٹ تک ہی آسمان پر رہے گا لیکن سورج غروب ہعنے کے بعد بھی آسمان پر اس قدر سپیدی رہتی ہے کہ چاند کا نظر آنا کسی ور بھی ممکن نہیں ہو سکتا۔ اس کے باوجود شوالکا چاند نظر آجانے کا شہادت دینا اور منگل کو یکم شوال قرار دے کر عید منانے کا اعلان کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

برطانیہ میں بھی منگل کو ہی عید منائی جارہی ہے۔لندن میں سینٹرل مسجد سے پیر کو شوال کا چاند نظر آجانے کا اعلان کیاگیا۔

البتہ مشرق بعید کے ممالک چین، سنگاپور، ملیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا ،تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ میں عید بدھ کو منائی جائے گی۔اگر ہندوستان میں 29رمضان بروز منگل چاند نظر نہ آیا اور پورے30روزے کرنا پڑے تو جمعرات کو عید ہوگی ۔اس طرح دنیا بھر میں تین روز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two eids in pakistan again in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.