کوئٹہ میں چرچ سے نکل رہے عیسائیوں پر فائرنگ،دو ہلاک5زخمی

کوئٹہ: پولس کے مطابق یہاں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک چرچ سے باہر نکلنے والے عیسائیوں پر فائرنگ کر دی جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ایک پولس افسر جاوید احمد کے مطابق کوئٹہ کی عیسائی نگری میں اتوار کی شام میں دو بندوق برداروں نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، چرچ سے نکلنے والے لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔
جاوید نے مزید بتایا کہ زخمیوںمیں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ پانچ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ابھی تک کسی گروپ نے اس واردات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں تلاش مہم شروع کر دی گئی ہے۔
جیسے ہی سفید کپڑوں سے ڈھکی دو لاشیں اسٹریچر پر لائی گئیں وہاں موجود لوگ رو پڑے ۔ ہلاک شدگان کے لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ اگر بر وقت طبی امداد بہم پہنچا دی گئی ہوتی تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے اس واردات کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔

Title: two christians feared dead in gunmen attack in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply