بلوچستان میں دو چینی شہریوں کا اغوا

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دو چینی شہریوں کو جن ایک عورت اور ایک مرد ہے، اغوا کر لیا گیا۔پولس کے مطابق اغوا کاروں نے ان دونوں کو بندوق کی نال پر ایک گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہو گئے۔ایک دوسری چینی خاتون حسن اتفاق سے اغوا ہونے سے بچ گئی۔
اغوا کرتے ہوئے اغوا کنندگان نے فائرنگ بھی کی جس میںایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ پولس اور فرنٹئیر کور کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔نگراں پولس ڈپٹی انسپکٹر جنرل اعتزاز گوریا نے کہا جکہ انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں اور چینی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرانے کی کوششیں شروع جاری ہیں۔

Title: two chinese nationals kidnapped from quetta in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply