کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سلسلہ پھر شروع،اہل سنت و الجماعت کے دو مفتیوں کا قتل

کراچی:شہر کے گلشن اقبال علاقہ میں منگل کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے دو علما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے۔اہل سنت و الجماعت کے دونوں ہلاک شدگان کی شناخت مدرسہ اقرا دار الاطفال کے مہتمم مفتی غلام اکبر اور ان کے مہمان مفتی کامران کے طور پر ہوئی ہے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ فرہاد احمد کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار گلشن بلاک 6میں واقع اقرا دارالاطفال مدرسہ میں گھس گئے اور ان دونوں پر فائرنگ کر دی۔ مفتی کامران کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ مفتی اکبر ایک مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
ان دونوں کا تعلق کالعدم اہل سنت والجماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ایس پی نے یہ بھی کہا کہ اس واردات میں مسلکی محرک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two aswj men gunned down in karachi target killing police in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply