سلامتی دستوں کی فائرنگ میں افغان نشیں تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردہلاک

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی ایک پریس ریلیز کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی کے دوران باجور ایجنسی میں سلامتی دستوں نے افغانستان میں سرگرم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہا پسندوں کا تعاقب کر کے ہلاک کر دیا۔یہ مشتبہ دہشت گرد کاگھا درہ سے باجور ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔
ان کا سلامتی دستوں کو پتہ چل گیا اور انہوں نے گاھٹکی کاگا علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور جیسے ہی ان دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی انہیں سلامتی دستوں کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
ان دونوں انتہاپسندوں کے پاس خود کش جیکٹیں، توپ شکن میزائل، میگنیٹک سرنگیں ،ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ سے اڑجانے والا دھماکہ خیز مواد، ریموٹ کنٹرو رسیور ار افغان موبائل کمپنی نشان کے ساتھ مواصلاتی آلات پائے گئے۔

Title: two afghan based ttp terrorists killed by security forces in bajaur ispr | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply