دو ملزموں نے ممبر اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سکھ ممبر اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار6میں سے دو ملزموں نے اقبال جرم کر لیا۔ ممبر اسمبلی سردار سورن سنگھ کو ، جو اقلیتی امور سے متعلق خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون بھی تھے، 25اپریل کو بونیر ضلع میں پیر بابا علاقہ میں بندوق برداروں نے گھات لگاکر ہلاک کر دیا تھا۔
مالا کنڈ کے ڈی آئی جی آزاد خان نے دعویٰ کیا کہ ساتھی پی ٹی آئی لیڈر بلدیو کمار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہے۔ بلدیو کمار سنگھ کے بجائے خود الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن انہیں پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا ۔جس پر بلدیو کے دل میں انتقام کی آگ جل اٹی اور انہوں نے سورن سنگھ کے قتل کا منصوبہ تیار کیا۔10دن کے ریمانڈ کے بعد 5مئی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دو ملزموں محمد عالم اور بہروز نے مسٹر سنگھ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔باقیوں نے اس جرم میں ملوث ہونے کی تردید کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two accused in soran singh murder confess to crime in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply