بلوچستان کے مستنگ ضلع میں 27انتہا پسند پکڑے گئے

کوئٹہ:سیوکرٹی فورسز نے جمعہ کو بلوچستان کے مستنگ ضلع کے کنک علاقہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 27انتہا پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میںکئی غیر ملکی بھی شامل ہیںایک سیکورٹی اہلکار نے اپنے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر ڈان کو بتایاکہ گرفتار انتہا پسند8اگست کو کوئٹہ اسپتال کے خود کش دھماکہ میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ اس خود کش دھماکہ میں70سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں 9غیر ملکی اور 18مقامی ہیں۔ان انتہا پسندوں کے پاس ، جنہیں گرفتار کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی پایا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے بتایا کہ تمام گرفتار انتہا پسندوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ صوبہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی تسلسل سے کی گئی وارداتوں مٰں ملوث رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twnty seven militants arrested in balochistan combing operation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply