مسیحی جوڑے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے میں ملوث20افراد بری

اسلام آباد: لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 2014میں کوٹ رادھا کشن میں توہین مذہب کے مرتکب مسیحی جوڑے کو پیٹ پیٹ کر ادھ مرا کرنے کے بعد زندہ جلادینے میں ملوث20مشتبہ افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
علاقہ کی ایک مسجد سے اس اعلان کے بعد کہ ایک مسیحی جوڑے نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے تقریباً1000افراد پر مشتمل ہجوم نے دونوں میاں بیوی کو ، جو کہ اینٹ بھٹے پر مزدور تھے،بری طرح پیٹنے کے بعد دہکتی بھٹی میں جھونک دیا تھا۔
واردات کے وقت عورت ، جو چھوٹے چھوٹے تین بچوں کی ماںتھی، حمل سے تھی۔پولس نے واردات کے بعد 660گاؤں والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ان میں آج 20کو شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔
2015میں 106مشتبہ کو مجرم قرار دیا گیا تھا ۔پھر نومبر2016میں پانچ کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور 8دیگر کو دو دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty suspected in 2014 kot radha kishan lynching of christian couple acquitted by atc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply