سکھر میں دہشت گردی مخالف مہم شروع،20 سے زائد مشتبہ افرا د حراست میں

سکھر( پاکستان) : پاکستان میں صوبہ سندھ کے علاقہ سکھر میں پولیس نے تلاشی مہم کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس کے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم کے تحت کل 20 سے زیادہ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مشترکہ مہم میں علاقے کے گھروں، ہوٹل اور دیگر مقامات پر چھاپہ مار کر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مہم کی قیادت کر رہے جیکب آباد کے سینئر پولیس افسر ساجد حسین کھوکھر نے کہا کہ دہشت گرد ی کی سرگرمیوں کو روکنے کے مدنظر علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty suspected arrested in sukkur raid in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply